پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سولہ افسروں کی گریڈ اکیس میں ترقی

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سولہ افسروں کو گریڈاکیس میں ترقی دینے کی سفارش کردیگئی. ترقی پانے والوں میں مومن علی آغا، علی ممتاز زیدی، حافظ شیر علی،احمد بخش ناریجو،ہارون احمد خان،فیصل ملک اعوان،ندیم محبوب، راشدمنصور،حمیر کریم،محمد عبداللہ خان سنبل،حمیر کریم،ندیم محبوب،کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود، شکیل احمد منگنیجو،زاہد اختر زمان،اسد رحمان گیلانی شامل ہیں جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ بیس میں ترقی پانے والوں میں احسان بھٹہ، ثاقب منان،نورین بشیر، ڈاکٹر فیصل ظہور،یاورحسین،عثمان احمدچوہدری، ڈاکٹر عثمان علی خان،احمدعزیز تارڑ، غلام فرید، آصف اکرام، ڈاکٹر سید سیف الرحمان، ہمایوں خان اور جاوید اختر محمود شامل ہیں۔


 
سی ایس بی اجلاس میں پولیس سروس آف پاکستان کے دو افسروں کو گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی گریڈ اکیس میں ترقی پانے مظفر علی شیخ اور احمد اسحاق جہانگیر ہیں جبکہ گریڈ بیس میں ترقی پانے والے پولیس سروس آف پاکستان کے محمد علی نیکوکارہ،سیدعلی محسن،کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری، عبدالجبار، رضوان منظور، نذیر مختارراجپوت، محمد اظہر اکرم، منصور عالم کولاچی، عبدالغفو ر آفریدی، محمد ہمایوں سندھو، قمرالزماں اورسید فدا حسین شاہ شامل ہیں۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ اکیس میں دو افسروں قاضی ظہیر احمد اور حما د شمیمی کو گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی جبکہ گریڈ بیس میں شہزاد احمد ملک، محمد اختر اور محمد بشیر کھیتران کو ترقی دی گئی۔ ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ اکیس میں ترقی پانے والوں میں لبنٰی ایوب آصف،شعبان بھٹی، جاوید احمد، عبدالحمید میمن شامل ہیں۔


گریڈ بیس میں محی الدین،محمد اسماعیل، ضیاء اگرو،ارشد نواز چھینا، بہزاد انور اور خالد احمد شامل ہیں،
فارن سروس آف پاکستان کے مرغوب سلیم بٹ،سلجوق مستنصر تارڑ،عرفان شوکت اور عاصمہ شوکت کی گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی سفار ش کی گئی۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے ایک افسر حسن علی خان لغاری بلوچ کو گریڈ بیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔