ایمبیسیی آف پاکستان ریاض سعودی عرب کی ٹیموں نے الاحساء ریجن کا دو روزہ دورہ کیا

سعودی عرب (بیورو رپوٹر) ایمبیسیی آف پاکستان ریاض سعودی عرب کی ٹیموں نے الاحساء ریجن کا دو روزہ دورہ کیا جس میں کونسلر سیکشن، ویلفیئر سیکشن، نادرہ سیکشن، کی ٹیموں نے ہیڈ آف کونسلری توصیف خاور اور ویلفیئر اتاشی سی ڈبلیو اے ٹو ملک محمد ابوبکر کی نگرانی میں بہترین انداز سے اوورسيز پاکستانیز کو خدمات مہیا کیں ۔ایمبیسی کی ٹیموں کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پر مرکزی صدر( پی او اے ایف انٹرنیشنل ) سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے ان تمام خدمات کو خوب سراہااور کہا کہ الاحساء ریجن میں آئی ٹیموں اور پاکستان ایمبیسی کی بھرپور محنت اور دلجمعی سے خدمات کی ادائیگی کو دیکھ کر لگا کہ پاکستان ایمبیسی ایمبسڈر بلال اکبر کی زیر سرپرستی اوورسيز کی بہترین خدمات کی صورت میں ایک نئے سنہرے دور میں داخل ہو چکی ہے۔مزید کہاکہ سعودیہ کے اندر سے ویکسین لگا کر پاکستان جانے والوں کو براے راست اجازت دینے پر سعودی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اورکہا سفیر پاکستان بلال اکبر کو ان کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر پاکستان میں پھنسے پاکستانیز کیلئے بھی فلایٹس اوپن کرنے میں اپنی کاوشوں کو مزید تیز کریں گے تاکہ اوورسيز پاکستانیز اپنے روزگار کو بحال کر کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔علاوہ ازیں پاکستان ایمبیسی کی ٹیموں نے پاسپورٹ ۔شناختی کارڈ ۔ہروب۔اقامہ ایکسپائری۔پاور آف اٹارنی اور دیگر دستاویزات وغیرہ جیسی بنیادی مسائل میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اوورسیز پاکستانیز کی کثیر تعداد کو خدمات سرانجام دیں جسے ندیم اختر چوہدری اور مندوب سفارہ پاکستان الاحساء چوہدری سعید رضا گھمن ( جو اس وقت پاکستان میں ہیں ) ڈاکٹر ظہور، بابر حسین ،ملک الطاف، میاں امتیاز۔راجہ اجمل، ،چوہدری اظہر اقبال وغیرہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے خوب سراہا اور پاکستان ایمبیسی کے ساتھ بھرپور تعاون کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا جس پر توصیف خاور اور ملک محمد ابو بکر اور دیگر عملے نے تمام کیمونٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیااور خدمات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔