سینئر صحافی کالم نگار ادریس بختیار سپرد خاک

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر، سینئر صحافی کالم نگار ادریس بختیار کو سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، سینئر صحافی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پی ایف یو جے، کے یو جے اور کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کا مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت،کراچی(پریس ریلیز) سینئر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر ادریس بختیار کو کراچی کے یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، وہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ، انکی عمر 75 برس تھی،انہوں نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹے، پانچ بیٹیاں چھوڑے ہیں۔



مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے جمعہ 31 مئی کو جامعہ مسجد فیض محمد ، گلشن اقبال 13 ڈی میں نماز عصر سے مغرب تک فاتحہ اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ادریس بختیار کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد فہیم وسیم باغ مسجد گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی،سماجی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں،اخبارات کے مدیران، کاروباری شخصیات، اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور عمائدین شہرسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یوونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری جنرل سہیل افضل، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن،



|کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،سیکریٹری ارمان صابر، کے یو جے برنا کے صدر حسن عباس ، جنرل سیکرٹری احمد ملک ، سینئر صحافی مقصود یوسفی، اے ایچ خانزادہ، افضال محسن، قیصر محمود ، احمد حسن ، مظہر عباس، اظہر عباس ، علی حسن ،نذیر لغاری، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی، راشد ربانی،حبیب الدین جنید ی،حبیب جان،ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی، جماعت اسلا می پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ، امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمن، مسلم پر ویز، اسامہ رضی،سیکر یٹری اطلاعات زاہد عسکری،یونس بارائی،آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ،جمعیت علماء اسلام کے قاری عثمان،پاک سرزمین پارٹی کے آصف حسنین،



حفیظ الدین،ایم کیو ایم کے عارف خان ایڈوکیٹ،سابق چیئر مین انٹر بورڈ انوار احمد زئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اخبارات کے مدیران، سینئر صحافیوں، کاروباری شخصیات، سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے ادریس بختیار کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن،سیکریٹری محمد عارف خان اور اراکین مجلس عاملہ ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکریٹری ارمان صابر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔