دی بینک آف پنجاب برانچ اور نیشنل بینک آف پاکستان برانچ میں اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے سرکاری ملازمین اور خواتین بزرگ پنشنرز کو رقوم کے حصول کے لئے دشواری کا سامنا، ذرائع

روجھان

دی بینک آف پنجاب برانچ اور نیشنل بینک آف پاکستان برانچ روجھان میں اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے سرکاری ملازمین اور خواتین بزرگ پنشنرز کو رقوم کے حصول کے لئے دشواری کا سامنا، ذرائع

ذرائع کے مطابق دی بینک آف پنجاب روجھان برانچ کی اے ٹی ایم مشین بند ہونے سے روجھان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں حصول کے لئے سخت دشواری کا سامنا ہے دوسری جانب نیشنل بینک میں نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین کافی عرصہ سے بند پڑی ہے جس کے باعث سرکاری مرد و خواتین ملازمین اور بزرگ پنشنرز کو تکلیف اور اذیت کا سامنا ہے علاوہ ازیں تاجر برادری کو بھی اے ٹی ایم مشین بند ہونے کی وجہ سے سخت تکلیف کا سامنا ہے اور ان کے کارروباری کام بروقت مکمن نہیں ہو پا رہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ لوگ عمرکوٹ، راجن پور اور کشمور میں اپنے تنخواہوں کے حصول کے لئے دور دراز کا سفر کرتے ہیں دوسرا یہ کہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رقوم نکلنے کے لئے مجبورا” دوسرے، شہروں میں جاتے ہیں جس سے ان کے لئے خطرے کے علاوہ وقت کا ضیاع اور سفر کی تکلیف کا سامنا بھی ہوتا ہے دوسری جانب دی بینک آف پنجاب روجھان برانچ کے ذمہ دار نے بتایا ہے کہ اے ٹی ایم میں تکنیکی خراب کے باعث مشین بند ہے گزشتہ روز ہم نے ماہر انجینئر کو اے ٹی ایم مشین کا تکنیکی فالٹ دور کرنے کے لئے ملتان سے روجھان آ کر اے ٹی ایم کا تکنیکی فالٹ کی تلاش کیا گیا ایک اہم پارٹ (پرزہ) کے جل جانے وجہ مشین بند ہوئی اب پارٹ منگوایا جا رہا ہے اور بہت جلد مرمت کر کے اے ٹی ایم مشین عوام کی سہولت کے لئے چالو کر دی جائے گی۔ ادھر روجھان کے عوامی شہری و کاروباری حلقوں نے دی بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی فرما کر تحصیل روجھان کے دی بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان برانچز کی اے ٹی ایم مشینوں کو چالو کیا جائے تاکہ مرد و خواتین سرکاری ملازمین بزرگ سرکاری ملازمین پنشنرز اور کاروباری افراد کو اذیت سے نجات دلائی جائے ۔واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان برانچ روجھان کے اے ٹی ایم مشین کے اوپن کرنے کے متعلق شہری کاروباری، اور سرکاری ملازمین کی آواز پہلے بھی میڈیا کی توسط سے دی بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلی حکام سے اپیل کی گئی مگر آج تک شنوائی نہ ہوئی مگر اس بار روجھان کی عوامی شہری، کاروباری، و سرکاری ملازمین و بزرگ پنشنرز نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار بینک کے اعلی حکام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور تحصیل روجھان کے دونوں اے ٹی ایم مشینیں عوام کی سہولت کے لئے اوپن کر کے چلو کی جائیں ۔

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ نیاکل ملتان / روجھان