پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فوٹوگرافر اقبال منیر جنہیں کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا بہترین فوٹوگرافر مانا جاتا ہے انہوں نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ انیس سو بانوے میں پاکستان کی یادگار فتح کی تصویری کہانی نمائش کے لیے پیش کر دی ہے ۔انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں کھیلا گیا تھا لہذا اقبال منیر نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے انیس سو بانوے کے ورلڈکپ کی یادیں تازہ کرنے کا فیصلہ کیا.
ان کے پاس انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میچوں کے حوالے سے 5 ہزار سے زائد تصاویر کا ذخیرہ موجود ہے اس انمول خزانے میں سے انہوں نے چند تصاویر کو عوامی نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے آسٹریلوی ہائی کمشنر اور پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992 کے فائنل کے ہیرو وسیم اکرم نے اقبال منیر کی جانب سے ورلڈ کپ گیلری میں تصاویر کی نمائش دیکھتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ انیس سو بانوے کی سنہری یادیں تازہ ہوگئیں ہیں انہوں نے ایک بار منیر کو اس شاندار کاوش پر مبارکباد پیش کی اور اسے عوام کے لیے ایک نادر اور نایاب تحفہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کے انشاءاللہ 2019 کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر فاتح بن کر آئے گی
Load/Hide Comments