میرپورخاص ڈویزن مین کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے کاموں کی نگرانی

میرپورخاص. ڈویزنل کمشنر میرپورخاص نے ڈویزن بھر مین کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے کاموں کی نگرانی، فنڈز کے بہتر استعمال کرنے، اور عوامی فلاحی کاموں کو اولیت دینے کے حوالے سے ڈویزن سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. جس میں مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل کمشنر ون ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، اسٹنٹ کمشنر جنرل، میرپور خاص تھرپارکر اور عمرکوٹ ضلعوں کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو، اور متعلقہ این جی اوز کا نمائندہ ممبران میں شامل ہوں گے
. تشکیل کردہ کمیٹی ڈویزن بھر میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے کام، مختلف شعبوں میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی نگرانی، ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ کی تصدیق کرنا، ڈویزن بھر میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی ماہوار کارکردگی کا جائزہ لینا اور سماجی تنظیموں کی جانب سے عوامی فلاحی کاموں پر خرچ ہونے والے فنڈز کی نگرانی بھی کرےگی.