پاکستان ٹیلی ویژن پر رمضان المبارک کے تقدس کی دھجیاں اڑادیں گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور نام نہاد مذہبی اسکالر عامر لیاقت افطار ٹرانسمیشن میں نے تمہاری گاگر سے کبھی پانی پیا تھا گاتے رہے رمضان ٹرانسمیشن میں گانے گاکر ماہ مقدس کے تقدس کو پامال کرنے والے نام نہاد اسکالر عامر لیاقت کیخلاف مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید اشتعال پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان کے قومی چینل پر ہمارا رمضان کے نام سے ٹرانسمیشن کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نام نہاد اسکالر عامر لیاقت نے افطار ٹرانسمیشن میں گانے گاکر ماہ مبارک کے تقدس کی دھجیاں اڑادیں جس پر مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔




میڈیاکو متعدد افراد نے ٹیلی فون کال کرکے حکومت سے مطالبہ کیا ہے رمضان المبارک اور خصوصی آخری عشرے میں اس طرح کی بے ہودگیاں بند کروائی جائیں قومی چینل پر اس طرح ماہ مبارک کا تقدس پامال کیا جانا ناقابل برداشت ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے نام نہاد اسکالر کے خلاف اشتعال پایا جاتا ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس ماہ مقدس میں قومی چینل پر اپنی دوسری بیوی کو جس طرح پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں وہ شاید اس میں اخلاق اقدار بھی بھول گئے ہیں۔



واضح رہے اس رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں ہمارا رمضان ٹرانسمیشن چھوڑ کر گئے تھے بعدمیں بااثر حلقوں کی مداخلت پر واپس ٹرانسمیشن کرنے لگے تھے ۔ عوامی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید اشتعال کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماہ مقدس کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس طرح کی اوچھی اور بے ہودہ حرکتیں بند کرائی جائیں نام نہاد مذہبی اسکالر کو ٹرانسمیشن سے ہٹایاجائے ۔



[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=So2WP395kho[/embedyt]