شکارپور کی تحصیل گڑھی خیرو کے رہائشیوں کا زرعی پانی کی قلت کے خلاف چیف انجینئر آبپاشی لاڑکانہ آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شکارپور کی تحصیل گڑھی خیرو کے رہائشیوں کا زرعی پانی کی قلت کے خلاف چیف انجینئر آبپاشی لاڑکانہ آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق گاؤں جان محمد نوناری، جان محمد مہر، وڈا گوپانگ، شاہی خان کلہوڑو، مٹھو خان و دیگر دیہاتوں کے رہائشیوں نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا آبادگاروں محمد رمضان بروہی، منظور مہر، عبدالحئی جمالی، و دیگر نے قرآن پاک اٹھا کر زرعی پانی دینے کے لیے نعرے بازی کی آبادگار کا کہنا تھا کہ ہزاروں ایکڑ پر کروڑوں روپے خرچ کر کے چاول کی فصل کے لیے بیج بویا تاہم زرعی پانی میسر نہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھیرتھر کینال سے نکلنے والی نم شاخ میں پانی کی قلت سے زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، اب تو پینے تک کے پانی کی کمی ہو رہی ہے جانوروں تک کو پانی میسر نہیں،حلقہ کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کر کے شکایات کیں تاہم آبپاشی عملدار سننے کو تیار نہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری بربادی پر کوئی سننے والا نہیں مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان