پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری، چار پولیس اہلکار کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا

پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری، چار پولیس اہلکار کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے سنگین مقدمات میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے پر ملازمتوں سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیے برطرف کیے گئے پولیس اہلکاروں میں سپاہی انعام علی کلہوڑو، ریاض سانگی، نادر بھٹو اور کامران گاد شامل ہیں ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق اہلکار انعام کلہوڑو اور ریاض سانگی منشیات کیس میں ملزمان کے مددگار تھےجبکہ اہلکار نادر بھٹو اور کامران گاد حراسمینٹ میں بچے غلام مصطفی بھٹو کے قتل کیس میں عمر قید سزا یافتہ ہیں اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قرشی کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں جرائم اور ملزمان کی پشت پناہی کسی طور برداشت نہیں کریں گے

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان