فیصل قریشی کا اہلیہ کیلئے شادی کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثناء فیصل کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اہلیہ ثناء فیصل کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ اگر آپ نے میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو میں کہاں ہوتا۔‘

فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی کا خاتمہ ہوجاتا اگر یہ آپ کے لیے نہ ہوتی تو۔‘

اداکار نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج، جیسا کہ ہم اپنی شادی کی سالگرہ منارہے ہیں تو میں صرف ہر چیز کا شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔‘

فیصل قریشی نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنی پوری فیملی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں معروف صوفی رومی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’جو لوگ ایک دوسرے سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں ان کے لیے زمین پر علیحدگی کے سفر کے نام جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔‘