کراچی ایئرپورٹ رن وے پرآوارہ کتوں کا مٹرگشت، پروازحادثے سے بچ گئی

کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرآوارہ کتے مٹرگشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اورایپرن ایریا میں داخل ہوگئے تھے۔کتوں کی موجودگی کے وقت نجی ایئرلائن کی پروازاسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی۔کتوں کے ایئرپورٹ کے حساس مقام پرداخل ہونے سے ایئرپورٹ رن وے پرٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کوحادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ موقع پرموجود برڈ شوٹرنے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کوماردیا۔