کے الیکٹرک رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے وفا نہیں کر سکی

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے الیکٹرک نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی بالخصوص سحروافطار میں روزہ داروں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ روزے داروں کو کسی قسم کی مشکلات و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن شہریوں نے شکایت کی ہے کے الیکٹرک اپنا وعدہ وفا نہیں کر پائی ۔نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں ساڑھے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے متاثرہ شہریوں کے مطابق ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دن میں تین با ر کی جارہی ہے۔



سخت گرمی اور ریڈ ویب کے دوران شہر میں ساڑھے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہریوں کو کس قدر مشکلات اور پریشانی کا سامنا رہا ہے ۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی شکایات برقرار ہیں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں کاروباری افراد نے میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔