کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کی پہلی میٹنگ -محفل سماع کاپروگرام منعقد کیاجائے گا

کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کی پہلی میٹنگ 28اگست 2021بروز ہفتہ کو شام 4:00بجے منعقد کی گئی ،کمیٹی میں شامل ممبرز کاتعارف کرایاگیا، بعد ازاں کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب(کلچرل کمیٹی) نے ہمیشہ ممبران کے لےے مختلف پروگرامز کاانعقاد کاسلسلہ رکھاہوا ہے ،گزشتہ دوسال سے عالمی وباءکے پیش نظر تقریبات کو ملتوی بھی کیاگیاہے ، اب حالات معمول پر ہیں جس بناءپر کلچرل کمیٹی تقریبات کاسلسلہ ترتیب دینے کے حوالے سے کمیٹی میں شامل ممبران سے تجاویزاور ذمہ داری کے حوالے سے مشورہ کیاگیاہے ، کلچرل کمیٹی کی میٹنگ میں اطہر جاوید صوفی ، قیصر مسعود جعفری ، ذیشان صدیقی، سید محمد اشرف ، سید فصیح الدین ، غفران احمدخان ، جاوید جئے جا، رانامحمد طاہر، ظفر احمد خان، حمید بھٹو شامل تھے ،دیگر ممبران نے نجی مصروفیات کے باعث معذرت کرلی تھی ، میٹنگ میں مختلف پروگراموں کو ترتیب دیاگیاہے جس میں سب سے پہلے محفل سماع کاپروگرام منعقد کیاجائے گا ، اس کے بعد محفل نعت (مرد /خواتین )الگ الگ پروگرام ،غزل نائٹ ، اور میگا پروگرام کی بھی تیاری کی جائے گی ، میگاپروگرام کے حوالے سے یہ طے پایا گیاہے کہ عالمی وباءکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پروگرامز کی تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا ۔