کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان عمرے کی ادائیگی کیلئے ایکس پاکستان رخصت پر

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں صوبائی حکومت نے ان کی عمرے کی ادائیگی کیلئے ایکس پاکستان رخصت کی درخواست منظور کر لی تھی جس کے بعد وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے اور ان کی غیر موجودگی میں گریڈ بیس کے چیف انجینئر غلام قادر عباس کو مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ڈی ایم ڈی کالک آ فٹر چارج دیا گیا ہے۔



کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان مذہب سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں مذہبی فرائض کی ادائیگی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بطور خاص سعودی عرب میں ہیں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے سے پہلے انہوں نے اپنے ادارے میں ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایسے انتظامات کو یقینی بنایا ہے تاکہ ان کی غیر موجودگی میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آپ کے معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اس سلسلے میں وہ تمام شعبوں کے ساتھ اجلاس کرکے ان کو ضروری ہدایات دے کر گئے ہیں۔