کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے جاری 10 روزہ آ پریشن کا جائزہ اجلاس

کراچی- وفا قی سیکرٹری ریلوے و چیئر مین آف بورڈ پاکستان ریلوے بورڈسکندر سلطان جلال نے آج کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کی رو شنی میں شرو ع کر دہ10 روزہ ناجا ئز تجا وزات کے خلاف آپریشن کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت میں ۔ اجلاس میں شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے وفا قی سیکر ٹری سکندر سلطان جلال نے کہا کہ مجھے آپریشن کے حوالے سے ٹیم ورک کے نتیجہ میں حوصلہ افزاءکار کر دگی پر رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مل رہی ہے۔



تمام ممبران کی انتھک محنت وکاوشوں کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مثبت اور قابلِ عمل رپورٹ دے سکتے ہیں۔ آپریشن کے مسلسل جاری اپنے اور مطلوبہ نتایج ملنے کی امید پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، ڈی ایس ریلوے اور انتظامیہ و تمام ٹیم ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔کراچی سر کلر ریلوے ایک قسم کی اسٹیٹ آف آرٹ سہو لت ہے اور اس کو نتیجہ خیز بنا نے کے لیئے اپنی تمام تر صلا حیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور اس منصو بہ کو مثبت راستے پر گامزن کر نے کے لیئے اپنی کاوشیں جا ری رکھیں گے اس اہم مقصد کے منصو بے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں من وعن اور عوام کی امنگوں کے مطابق عملد آمد کرا ئےنگے اور اس سلسلے میں تمام قا نو نی تقاضوں کو پورا کر تے ہو ئے عملی شکل دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے تمام جاری لیزز کا ڈی ایس ریلوے جایزہ لیکر رپورٹ دینگے پھر انہیں قانو نی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانو نی قدم اٹھا یا جائے گا نیز بورڈ آف ریوینیو،کے ایم سی و کچی آبا دیوں کی جاری لیزز کا بھی جا ئز ہ لیکر قا نون کے مطابق فیصلہ کر ینگے ۔ اس سلسلے میں ایک 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاجس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہو لڈر ، محکمے اور ادارے اپنا بنیادی ہوم ورک کر کے تمام قانو نی پہلوﺅں کا جا ئزہ لے کر کے سر کلر ریلوے کی بحالی میں اپنا اپنا کر دار ادا کرینگے اور کراچی سرکلر ریلو ے کو جدید تقاضوں کے عین مطابق اربن ٹرانسپورٹ کے نظام میں شامل کرانے کے لیئے تر جیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرینگے۔



وفا قی سیکرٹر ی ریلوے سکندر سلطان جلال نے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ریلوے مکمل طورپر تعاون فراہم کر کے اس منصوبے کے آغاز کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑینگے ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور وفاقی سیکر یٹیری ریلوے سکندر سلطان جلال کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہم مسلسل کام کر رہے ہیں اور 9 جون کو رپورٹ دینے کے لئے اور ہمارے پاس مثبت اور مفصل رپورٹ ہو گی اور کراچی کے عوام کو سندھ حکو مت کی طرف سے کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ دینے کے لیئے ہر ممکن تعاون اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری آپر یشن کی کار کر دگی بتا ئی اور اہم معاملات کی طرف توجہ مبذول کرائی اور مشترکہ کاوشوں اور اقدامات کی روشنی میں کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی میں بھر پور محنت او ر مطلو بہ نتا ئج دینے کے لئے اپنے عزم کو دہرایا۔ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ نے وفا قی سیکر یٹری ریلوے کو 10 روزہ آپریشن کی کار کر دگی ٹیم ورک اور نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آ ئی جی آپریشن اظہررشید خان نے بھی پو لیس کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے آگاہی دی اور مسلسل پٹرولنگ پر زور دیاتا کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو نے پائیں۔ قبلِ ازیں وفاقی سیکریٹری ریلوے اور چئیر مین پاکستان ریلوے بورڈ سکندر سلطان جلال نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔



اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اور اس منصو بہ کو عوامی مفاد کے لیئے جلد از جلد سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آغاز کر نے کے لیے تمام پہلو ﺅں پر گفتگو کی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وفاقی سیکر یٹری ریلوے کو ایک مر تبہ پھر ٹرائل ٹرین چلانے کی گزارش کی اور جاری آپریشن کے بارے میں مکمل تفصیلات دیں۔اس مو قع پر ڈی ایس ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ اور ڈی آ ئی جی اظہر رشید خان بھی موجود تھے۔