توہین رسالتﷺ کا واقعہ – ضلع سانگھڑ کے ایک گاؤں میں صورتحال کشیدہ ۔ ہندو برادری کی املاک نشانہ

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل پھلوں کے گاؤں پھلا ڈیو ں میں صورتحال اچانک کشیدہ ہوگئی ایک مشتغل ہجوم نے مختلف املاک پر حملہ کردیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وسیع طور پر علاقے میں توہین رسالت کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس پر مشتعل ہجوم نے ہندوؤں کی املاک پر حملے کر کے بعض کو نذرآتش کردیا ہے اصل واقعہ سچ یا جھوٹ ہونے کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سکیورٹی اداروں سے مدد مانگی ہے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت صورت حال کو کنٹرول کرنے اور بہتر بنانے کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر مشتعل  ہجوم کو نقصان پہنچانے سے روکا نہیں جا سکا ۔