کام کی اشیاء، پلاسٹک وغیرہ کوری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بنانا، اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کا منصوبہ

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ اور یوکے بیس ادارہ ٹیئرفنڈ(Tearfund) کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹرجوناتھن جانسن،پروجیکٹ ڈائریکٹر سمُیہّ ساجد نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ، اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، سیکریٹری طاہر شہباز ودیگر ممبران و افسران موجود تھے، معاہدے کامقصد کچرے سے کام کی اشیاء، پلاسٹک وغیرہ کوری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بنانا، اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی اور روزگار کے مواقع دینا ہے، ترجمان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق پروجیکٹ ہریالی حب سسٹم کے تحت مخصوص یوسیز میں گھروں سے کچرا الگ الگ اور محفوظ طریقے سے رکھنے سے متعلق شہریوں کوآگاہی فراہم کی جائے گی، رہائشی اپنا کچرا محفوظ طریقے سے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو دیں گے جو بعد ازاں جی ٹی ایس پہنچایا جائے گا،پروجیکٹ کی فنڈنگ یو کے ایڈ میچ کرے گا، پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے مختص ہوگی۔

https://jang.com.pk/news/975880?_ga=2.264846470.865401335.1630034530-1485333955.1630034530