صوبائی وزیر سعید غنی ڈینگی میں مبتلا

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ اتوار کے دن سے ڈینگی کی وجہ سے تیز بخار، سردرد اور جسم میں شدید درد اور دکھن کا شکار ہیں۔

اس لیے وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجرز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔