چیز اپ منی کے نام سے جدید اسٹور نیٹ ورک متعارف

پاکستان کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور ’چیز اپ‘ کی جانب سے ملک بھر میں چیز اپ منی کے نام سے جدید اسٹورز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد مقامی صارفین کی خریداری کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ پہلے چیز اپ منی اسٹور کا افتتاح کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13سی میں کیا گیا۔ چیز اپ منی ان تمام سہولیات پر مشتمل ہے جو کسی بھی مکمل ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں دستیاب ہوتی ہیں۔ گروسری اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ساتھ فارمیسی کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔ چیز اپ منی کو نمایاں کرنے والی ام خصوصیات میں مقامی کسٹمرز کو مزید سہولیات، تمام اشیاء کی ہول سیل ریٹ پر فراہمی، اعلی معیار سے مقامی لوگوں کے شاپنگ کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ادویات پر 12فیصد تک ڈسکاؤنٹ شامل ہیں۔