واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے واپڈا ہائیڈرو یونین ورکرز کا ڈی سی چوک پر احتجاجی مظاہرہ واپڈا کو نجکاری سے بچایا جائے مظاہرین کی جانب سے حکومت کے اس ممکنہ فیصلے کے خلاف واپڈا ملازمین نے شدید نعرے بازی


بہاول پور (محمد عمر فاروق خان )وفاقی محکمہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے واپڈا ہائیڈرو یونین ورکرز کا ڈی سی چوک پر احتجاجی مظاہرہ واپڈا کو نجکاری سے بچایا جائے مظاہرین کی جانب سے حکومت کے اس ممکنہ فیصلے کے خلاف واپڈا ملازمین نے شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو قلم چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ واپڈا کے تمام قسم کے کام بند کردیں گے کام بند ہونے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ اور صارفین کی تمام تر شکایات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی مظاہرین نے گھنٹوں ڈی سی چوک بلاک کرکے دھرنا دیئے رکھا جس سے ٹریفک کا نظام درہم بھرم ہو کر رہے گیا