خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں من گھڑت کہانی پیش کی جھوٹ بولنے کی ان کی پوری تاریخ ہے۔ جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے بالمعنی لیڈر خواجہ آصف کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ردعمل دیا جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ایک من گھڑت کہانی بیان کی ہے اور جھوٹ بولنے کے حوالے سے خواجہ آصف کی مکمل تاریخ ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے ایک من گھڑت کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل میں میں شراکت دار ہو ں۔



حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے اور میں اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی بھی میڈیا چینل میں شرکت تو دور کی بات میرا کسی چینل میں ایک خیر تک نہیں ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے بارے میں جھوٹ پر مبنی بیان دیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنا بیان واپس لے لیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جہانگیر ترین نے خواجہ آصف سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔