اربوں روپے کے اسکینڈل میں ملوث فرحان جونیجو اٹلی میں گرفتار

اسلام آباد (طارق بٹ) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اربوں روپے کے اسکینڈل میں ملوث ایک ملزم فرحان جونیجوکو جو اشتہاری ہے، اٹلی میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ لیکن چونکہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان حوالگی ملزمان کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، اسے حوالے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فرحان جونیجو، مخدوم امین فہیم مرحوم سمیت دیگر کے ساتھ اس اسکینڈل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ کراچی کی ایک عدالت نے اسے اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔ ایف آئی اے کے ذریعہ انٹرپول کے لئے اس کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے۔ جب اٹلی میں اس کی گرفتاری کی اطلاع ملی تو ایف آئی اے نے اسے پاکستان حوالے کئے جانے کی کوششیں شروع کردیں۔ ایف آئی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق فرحان جونیجو کے خلاف الزامات کی متعلقہ دستاویزات اس کی حوالگی کے لئے اٹلی بھیجی جارہی ہیں۔ تقریباً دو درجن افراد اس اسکینڈل میں ملوث بتائے جاتے ہیں جو فریٹ سبسڈی سے متعلق ہے

https://jang.com.pk/news/975456?_ga=2.231525215.1768484630.1629920153-1999566090.1629920151