53

ایچ آئی HIV وی موت کا پروانہ نہیں ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ایچ آئی وی اور ایڈز دونوں کو ایک تناظر میں پیش کیا جارہا ہے،  ایچ آئی وی HIVاور ایڈز  Aidsکو ایک تناظر میں پیش کرنے سے سماج کا غیرمحفوظ طبقہ نشانہ بنایا جارہا ہے، ایچ آئی وی اور ایڈز کو ایک تناظر میں پیش کرکے غیرمحفوظ طبقے کو نشانہ بنانا نہ برداشت کیا جاسکتا ہے اور نہ برداشت کیا جانا چاہئیے، ایچ آئی وی سے متاثرہ میرے پاکستانی چاہے رتوڈیرو سے ہوں یا صوابی، سرگودھا اور تربت سے،


میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، 
ایچ آئی وی پر قابو پانے کے بل 2013 سے لے کر مانع حمل ادویات کی مفت تقسیم تک سندھ غیرمحفوظ طبقے کیلئے ترقی پسندانہ قانون سازی کرچکا ہے اور کرتا رہے گا، میں نے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی اسکریننگ کیمپ کا دورہ کیا ہے، سندھ حکومت تیزی سے اب تک 22 ہزار 900 افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کرچکی ہے، آگاہی کو پھیلا کر ایچ آئی وی کو ناکام بنانا ہوگا،  سندھ حکومت ایچ آئی وی متاثرین کے زندگی بھر علاج کیلئے فنڈز وقف کرچکی ہے،  ہم ایچ آئی وی سے متاثرہ اپنے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں