اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں برٹش کونسل کی جانب سے سکاٹس سکالر شپ پروگرام برائے طالبات کے تحت 56طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

بہاول پور( ) ۔ اس سلسلے میں مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پرووائس چانسلر اوربرٹش کونسل کی عہدیدار برائے اعلیٰ تعلیم سارہ پرویز نے طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت پاکستان میں فروغ تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے پاکستان بھر کی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سب سے زیادہ طالبات کو سکالرشپس اور وظائف کی فراہمی اس یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یہ دوسری تقریب ہے ، گزشتہ تقریب میں 73طالبات کو وظائف تقسیم کیے گئے تھے اور آج ان طالبات کو تدریس اور تحقیق میں بہترین معیار حاصل کرنے کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے کہا کہ وہ برٹش کونسل کی جانب سے تربیتی پروگراموں ، وظائف اور سکالرشپس کے حصول کے لیے بڑھ


چڑھ کر اپلائی کریں اور ان بہترین تعلیمی مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برٹش کونسل کی نمائندہ سارہ پرویز نے کہا کہ برٹش کونسل سکالر شپس سکیم کے تحت پاکستانی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع تک بہترین رسائی کے لیے اور ان کی سماجی و معاشی زندگی میں بہتری کے لیے وظائف مہیا کر رہی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ان پروگراموں سے مستفید ہو نے والی جامعات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے برٹش کونسل کی مختلف سکیموں میں بھرپور شرکت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس کے سربراہ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ملک بھر میں 18000طالبات نے 200سے زائد سکالر شپس کے لیے اپلائی کیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 73طالبات کو ان وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔ آج کی تقریب میں 56طالبات لیپ ٹاپ حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے برٹش کونسل کی جانب سے وظائف کی تعداد 4سے بڑھا کر 73کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈینز ،پروفیسر ڈاکٹر اخترعلی، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر جواداقبال، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئررضوان مجیداور اساتذہ کرام و طالبات شریک ہوئے۔
——————-
Report-by-Muhammad -umar -farooq- Khan