چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ میں تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو کا دورہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ  لاڑکانہ  میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ،  وزیر صحت عذرا پیچوہو، سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو بھی تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو کی ڈاکٹروں کی جانب سے بریفنگ۔ صرف 32 دنوں میں رتو ڈیرو تعلقہ اسپتال میں 22ہزار سے زائد افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ۔



 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کے ساتھ مزید کوششوں پر زور۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایچ آئی وی اسکریننگ کیمپ میں مریضوں سے ملاقات۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی اسکریننگ کرانے والے مریضوں سے بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے نئے قائم ہونے والے وارڈ کا بھی دورہ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان کے والدین کو حوصلہ دیا۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔