صوبائی حکومت نے نے صوبہ میں 2030 تک ما نع حمل ادویات کے استعمال کی شرح 57فیصد تک لانے کے لئے روڈ میپ کی تیاری شروع کر دی ہے

کرا چی 23اگست ۔صوبائی وزیر صحت وبہبو د آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نے صوبہ میں 2030 تک ما نع حمل ادویات کے استعمال کی شرح 57فیصد تک لانے کے لئے روڈ میپ کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس روڈ میپ کا اجراء اس سال اکتوبر تک کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج FP2030 کے لیے سندھ کے وررکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے آغاز سے قبل صوبہ میں فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کی جو صورتحال تھی اسے اس سطح تک واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں بلکہ اس میں مزید بہتری کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی نے زچگی کے بعد فیملی پلاننگ کی اہمیت و افادیت کو اُجاگر کرنے کی ضرورت سے زور دیتے ہوئے کہ اس ضمن میں صوبہ کے 51 ہسپتالوں میں رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے سیلف کیئر کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے کے ضمن میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے مابین قریبی رابطہ اور اس ضمن میں عوام میں آگاہی فرا ہم کر نے کی اشد ضرورت ہے۔FP2023 کے فوکل پرسن اور ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر طالب لاشاری نے فیملی پلاننگ کے شعبہ کی کارکردگی، اگلے دس سالو ں کے اہداف اور FP2030 کے رو ڈ میپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت و بہبود آبادی،پی پی ایچ آئی اور سماجی بہبود کی غیر سرکاری تنظیموں سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 986,260. کے ہدف کے مقابلے میں 1.1 ملین افراد نے اضافی طور پر فیملی پلاننگ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلف کیئر کے ضمن میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ زیبیسٹ کی صدر شہنا ز وزیر علی نے مصدقہ اعداد و شمار کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔ انہوں کہا کہ ٹریننگ کے اثرات کے جامع جائزے کی بھی ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر طریقے سے اسے استعمال میں لایا جا سکے ۔ محکمہ بہبود آبادی کے سیکریٹری ریحان اقبال بلوچ نے محکمہ کی کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت کے کئی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے، انہوں نے بہبود آبادی کا ٹریننگ سینٹر جلد مکمل ہو جائے گا جس میں جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ا جلا س میں پا تھ فا ئینڈر انٹر نیشنل کی ڈاکٹر تا بندہ سرو ش ،ڈی ایف آئی ڈی کے ڈاکٹر حا ر ث ،بلو ز انٹر نیشنل کی ڈاکٹر ثمینہ افضل ،Ipasکے ڈاکٹر شبیر اعوا ن گرین اسٹا ر کے ڈاکٹر عزیز رب ،پرو وائس چا نسلر ڈا ﺅ یو نیورسٹی ڈاکٹر نصرت شاہ ،زیبیسٹ کی ڈاکٹر فر حا نہ شا ہد نے بھی اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا ۔میڈتنگ میں پا ر لیمنٹری سیکریٹری صحت قا سم سرا ج سو مرو ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ار شا د میمن ،ایڈیشنل سیکریٹری پی دڈبلیو ڈی فر حا ن قا ضی ،ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی شاہد عبدالسلا م ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر ذو الفقا ر دھا ریجو اور دیگر تنظیمو ں کے نما ئندو ں نے بھی شرکت کی ۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 889۔۔۔