ایل ڈی اے کسی بھی نیک کام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، بدر جمیل میندھرو

کراچی – لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد بڑا عظیم کام ہے ، ایل ڈی اے کسی بھی نیک کام کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس علاقے میں صاحب حیثیت شخصیات اور اداروں کو آگے آنا چاہیے تا کہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے اس سلسلے میں سرونگ ہینڈز اور یونین آف جرنلسٹ قابل تحسین ہیں میڈیا ٹاؤن ہاکس بے کے قریب واقع ایل ڈی اے سیلز سینٹر میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،



یہ میڈیکل کیمپ سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن نے کراچی یونین آف جرنلسٹس، اینگرو فاوٴنڈیشن،خان گروپ آف کمپنیز،پیمکو لوجسٹک، نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے لگایا تھا اور اس کی سرپرستی ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کر رہے تھے،اس کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ سینکڑوں خاندانوں کے لیے رمضان راشن پیک اور عید کے لیے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے، ڈی جی ، ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی توجہ دے کے علاقے کے غریب افراد کی مدد کی جا سکتی ہے،



ان کا کہنا تھا کہ اسکیم 42 سمیت تمام اسکیموں کی جلد ڈیولپمنٹ چاہتے ہیں تاکہ یہ علاقے جلد آباد ہوں، اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری احمد خان ملک نے کیا کہ اسکیم 42 ایک اہم رہائشی سوسائٹی بن رہی ہے، اسی اسکیم میں میڈیا ٹاؤن بھی ہے جہاں صحافیوں کے 1283 رہائشی یونٹس ہیں، میڈیا ٹاؤن میں مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور جلد یہ آباد ہو جائے گا، سرونگ ہینڈز کے سربراہ ڈاکٹر سکندر علی شیخ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ لگا کر اور راشن تقسیم کر کے معاشرے کے محروم طبقات جو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کوشش جاری رہے گی اور عید کے بعد اس علاقے میں مزید میڈیکل کیمپ لگا کر لوگوں کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی،



نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان و نائب صدر سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو خوراک اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا یہ مشن جاری رہے گا اور عید کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے، میڈیکل کیمپ میں ایل ڈی اے عملے، میڈیکل ٹیم،کے ساتھ ارشد انور، مسعود زیدی، اعجاز شیخ کے علاوہ صحافیوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس مثبت سرگرمی کو بہت سراہا اور ڈی جی لیاری ڈویلپمینٹ اتھارٹی سے درخواست کی ھے کے اس علاقے میں سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کو مفت ایمینٹی پلاٹ فراہم کیا جاۓ تاکہ اس اسکیم میں میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=uWm8YdowNNI[/embedyt]