فرشتہ  Farishta قتل کیس … 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ  Farishta قتل کیس میں اہم اطلاع دینے والے کے لیے حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے سے اطلاع دینے والے کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان رکھا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف معلومات دینے کے لئے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹیگیشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔




یاد رہے کہ دس سالہ فرشتہ کو اسلام آباد نے اس کے گھر کے باہر سے ہوا کیا گیا تھا اور دس دن بعد 20 مئی کو فرشتہ کی لاش ملی تھی بچی کے والد نے پندرہ مئی کو پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ ان کی بچی غائب ہے لیکن ایف آئی آر چار دن بعد 19 مئی کو درج کی گئی تھی رشتہ کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ۔پولیس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی اس لیے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے