فردوس باجی آپ چوکیدار ہیں یا وزیر اطلاعات … رانا ثناء اللہ کا سوال

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس۔اب شہباز شریف کا نہیں آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فردوس بھاجی شہباز شریف کے واپس آنے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے آپ کا خوف کیوں بڑھتا جا رہا ہے۔




رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ فردوس بھاجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیر اطلاعات… آج ڈالر 152 کا ہوگیا گیس 45 اور بجلی پچیس فیصد مہنگی ہو گئی ۔نو مہینے میں حکومت نے ملکی قرضہ پانچ ہزار ارب روپے بڑھا دیا اور آپ کو شہباز کی پڑی ہے ۔