گھریلو ناچاکی کے باعث 2 بھائیوں میں جھگڑا ، سگے بھائی نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) گھریلو ناچاکی کے باعث 2 بھائیوں میں جھگڑا ، سگے بھائی نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا بھائی ہسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود محلہ ڈھوک مسکین میں 2 سگے بھائیوں انور شاہ اور احمد شاہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس دوران انور شاہ نے اپنے بھائی پر پسٹل سے سیدھا فائر کر دیا جس کے نتیجہ میں دوسرا بھائی احمد شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ذراءع کے مطابق جھگڑے کی وجہ گھریلو ناچاکی بتائی جا رہی ہے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) قیام پاکستان میں مسیحی برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا ایک ووٹ کی ضرورت تھی جس سے پنجاب کا فیصلہ ہوناتھا کہ یہ پاکستان کا حصہ ہو یا ہندوستان کا تو لال بہادر ایس پی سنگھا نے اپنا ووٹ پاکستان کے حق میں دیا پیارا پاکستان ایک گلدستہ ہے رب تعالیٰ ہرا بھرا رکھے دشمن کی چال ناکام کرے ان خیالات کا اظہار مس شیرین اسلم ہیومن راءٹس اینڈ مینارٹی افئیرز اٹک نے بطور مہمان خصوصی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب محکمہ بہبود آبادی کے ہیڈ آفس ضلعی آفیسر ظفر اقبال رحمانی کی سربراہی میں جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب ہو یا محب وطنی کی بات تو ہم سب ایک ہیں سب کا پاکستان سب کو آزادی حاصل قائد اعظم کی کاوش و مقاصد مکمل آزادی سب کےلیے یکساں طور پر ملک پاکستان بنا لہو سب کا ایک جیسا جو قربانیاں دی گئی یاد رکھنا کبھی فراموش نا کرنا ڈاکٹرانیقہ ملک نے کہا کہ جشن آزادی پر سکون عقیدت جوش و جذبہ سے منائے تاہم اس دن کی اہمیت قدر و قیمت کوسمجھ کر ملک ترقی میں سب کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا چاہے وہ کسی بھی آفس مقام کسی محاذپر ہو تقریب میں محکمہ بہبود آبادی کے اسٹاف نے ملی سونگ،قومی ترانہ بھرپور انداز سے پیش کیا گیا سٹاف نے ضلعی آفیسر بہبود آبادی ظفراقبال رحمانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ملنسار افسر ہیں اور انہوں نے اپنے عملہ کے ساتھ مل کر جشن آزادی کو خوبصورت انداز میں منایا ہے تقریب میں بچوں دایان ، شاگان ، دادو ، حریب نے ٹیبلو ملی سونگ پیش کیا آخرپر ملک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، سا لمیت ، دفاع اور افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کی سلامتی کی بھی دعا کی گئی ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) کراچی میں انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ و سندھ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی نائب صدر اول اے ٹی آئی پاکستان ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی نے شرکت کی وہ 3 روزہ دورے پر کراچی گئے ہیں جہاں انہوں نے بانی انجمن مفتی جمیل احمد نعیمی اور بانی امیر تحریک فدایان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مفتی عبدالعلیم ہزاروی صدیقی کے مزارارات پر حاضری بھی دی اور دیگر پروگراموں میں شریک ہوں گے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) بچوں کو صحت مند اور توانا رہنے کیلئے تفریح مقام جیسی جگہ کی ضرورت ہوتی ہیں جہاں پر وہ کھیل کود ، تفریح اور ورزش کر سکیں تاہم حسن ابدال کا گاؤں بفاہد جو 50 ہزار آبادی پر مشتمل ہے وہاں کے بچے تفریح جیسے مقام سے ابھی تک محروم ہیں اسی سلسلہ میں صدر مشترکہ مفاد کمیٹی حاجی شاہد علی اعوان نے اپنے گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم پورٹل پر درخواست دی کہ یہاں کے بچوں کیلئے سیاحتی مقام کی منظوری دی جائے دریائے ہرو پل کے قریب تقریباً 250 کنال اراضی سرکاری موجود ہیں جہاں پر سیاحتی مقام بنایا جا سکتا ہے جس سے ارد گرد کے رہنے والے لوگ اس سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور گاؤں کے بچے بھی کھیل کود اور ورزش جیسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں سیاحتی مقام بننے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا سیاحتی مقام میں رانی کشتی ، رافٹنگ اور فشنگ جیسی سہولیات سے بھی شہری مستفید ہو سکتے ہیں بچے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل گود جیسی سرگرمیوں بھی کر سکتے ہیں بفاہد گاؤں میں سیاحتی مقام بننے سے یہاں کے بچے منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکتے ہیں جبکہ گاؤں کے بے روزگار لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہو سکتا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مفاد عامہ کی خاطر تفریحی پارک کی منظوری کے احکامات صادر فرمائیں ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) بری نظر رکھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے 2 معذور بھائیوں سمیت گھر کے 7 افراد کے واحد کفیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے قصبہ ڈھوک عنایت کا 45 سالہ محمد سلیم جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا صبح جب وہ کام کاج پر جا رہا تھا تو سامنے سے اشفاق اور عبدالواحد آ رہے تھے سلیم نے عبدالواحد کو اپنی بیٹی پر بری نظر رکھنے سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آ کر سلیم پر حملہ آور ہو گیا اشفاق نے سلیم کو پیچھے سے پکڑ لیا عبدالواحد نے پسٹل سے فائر کر دیا جو سلیم کے پیٹ میں جا لگا دوسرا فائر کرنا چاہا تو سلیم نے دائیں ہاتھ سے پسٹل پکڑ لیا جس پر اس کی ہتھیلی بھی زخمی ہو گئی شور سن کر دونوں ملزمان فرار ہو گئے زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب پہنچایا گیا جسے بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے بعدازاں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) گرودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری راکھی بندن کی تقریبات احتتام پذیر ہو گئیں تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ یاتریوں نے شرکت کی رسم بھوگ میں پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ اور گوپال سنگھ چاولہ چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گرودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری راکھی بندھن کی تین روزہ تقریبات رسم بھوگ کی دعائیہ تقریب کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں یاتریوں نے شرکت کی تقریبات میں لڑکیوں نے اپنے بھائیوں کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعاءوں کے ساتھ انہیں راکھی باندھی اختتامی دعائیہ تقریب رسم بھوگ میں پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ اور گوپال سنگھ چاولہ چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگیاں گزارنے کا حق حاصل ہے حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے فراءض احسن انداز میں پورے کر رہی ہے اس موقع پر پاکستان کی سا لمیت اور اس کی ترقی کے کیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی رسم بھوگ کی ادائیگی کے بعد یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا تین روزہ تقریبات کے موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) گھریلو ناچاکی کے باعث 2 بھائیوں میں جھگڑا ، سگے بھائی نے اپنے بھائی پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا بھائی ہسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود محلہ ڈھوک مسکین میں 2 سگے بھائیوں انور شاہ اور احمد شاہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس دوران انور شاہ نے اپنے بھائی پر پسٹل سے سیدھا فائر کر دیا جس کے نتیجہ میں دوسرا بھائی احمد شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ذراءع کے مطابق جھگڑے کی وجہ گھریلو ناچاکی بتائی جا رہی ہے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔