شہباز شریف کا چیمبر خالی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب آپ کی یہاں تلاش جاری ہے آپ کا چیمبر خالی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟



انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے ۔شہباز صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے ساتھ یہ کہا تھا کہ عمران خان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا خان صاحب کا اوپر والا چیمبر خالی ہے۔