ٰشاہد خاقان عباسی بھی ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں شیخ رشید کا دعوی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنما کرپشن کے پیسوں کی وجہ سے سخت تکلیف میں ہیں اور ان مقدمات سے جان چھڑا کر ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں نواز زرداری اتحاد بھی این آ ر او حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر 36 بڑے مقدمات ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں کیونکہ نیب کا گھیرا ان کے گرد تنگ ہوتا جا رہا ہے شیخ رشید اس بات پر قائم ہیں کہ انہوں نے شہباز شریف کو این آرو مانگتے ہوئے دیکھا جو مقدمات اور گرفتاری سے بچ کر اب لندن جا بیٹھے ہیں۔



یاد رہے کہ شیخ رشید احمد اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان الزامات کا تبادلہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے شیخ رشید احمد نے سب سے پہلے شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی معاہدے کے حوالے سے کرپشن کے الزامات لگائے تھے اور بیرون ملک سے ثبوت لاکر پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے پیش کرنے کا دعوی کیا تھا شاہد خاقان عباسی نے انہیں چیلنج کیا تھا۔ دوسری طرف شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی بڑی بدقسمتی ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں ملک آگے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے موجودہ حکومت کی نو مہینے میں کوئی سمت ہی طے نہیں ہو سکی۔