بلاول بھٹو زرداری کی انگوٹھی کا راز کھل گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان دنوں اپنے ہاتھ میں ایک انگوٹھی پہن رکھی ہے جس کے بارے میں ان کی فیملی خاموش ہے لوگ حیران ہیں کہ آیا یہ انگوٹھی ان کی منگنی کی ہے یا کسی کے پیار کی نشانی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں جو انگوٹھی نظر آرہی ہے یہ کسی حسینہ سے پیار کی نشانی یا کسی منگنی کی انگوٹھی نہیں ہے ۔بلکہ یہ انگوٹھی خاندانی پیر کی ہدایت پر پہنائی گئی ہے۔


پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول کی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جب کبھی وہ محسوس کرتے ہیں کہ بلاول اپنی سیاست ان کے کنٹرول سے آزاد ہوکر کرنا چاہتا ہے تو وہ بلاول کو دوبارہ اپنی مرضی کے مطابق سیاست میں آگے بڑھانے کے لئے اور اس کی مزید کامیابیوں کے لئے کچھ منفرد اقدامات کرتے رہتے ہیں بلاول کے ہاتھ میں نظر آنے والی انگوٹھی بھی آصف علی زرداری کے دریافت شدہ فیملی پیر کی دین ہے۔


ذرائع کے مطابق مذکورہ خاندانی پیر کا نام صوفی جمیل ہے جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جیل کے دنوں میں دریافت کئے گئے پیر کی دین ہے۔البتہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انگوٹھی کے حوالے سے ابھی تک خاموشی اختیار کیے رکھی ہے اور اس حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی ۔انگوٹھی پہننے کا اصل راز تو وہ خود ہی بتائیں گے۔