وزیر اعلی ہاو ¿س میں قائم کمپلینٹ سیل نائن ون نائن کا دورہ

کراچی (20اگست )وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم وقار مہدی نے جمعہ کو وزیر اعلی ہاو ¿س میں قائم کمپلینٹ سیل نائن ون نائن کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایڈیشنل سیکریٹری فیاض حسین جتوئی بھی موجود تھے انہوں نے مختلف محکموں کے حوالے سے درج شدہ شکایت کا جائزہ لیا اور انہیں فوری طور پر حل کرانے کی ہدایت دی انھوں نے کمپلینٹ سیل میں موجود عملے اور انچارج سید عبداللہ شاہ اور ڈپٹی انچارج راجہ ریاض کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا اور 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں سرانجام دینے پر ان کی خدمات کی تعریف کی کمپلین سیل کے انچارج نے وقار مہدی کو سیل کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کیا کہ پولیس, کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ, پی ٹی سی ایل ,سوئی گیس , کراچی الیکٹرک ، کے ایم سی، ڈی ایم سی اور سولڈ ویسٹ سمیت دیگر محکمہ جات کی عوامی کمپلیٹ کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے اور متعلقہ محکموں کو شکایات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے جس کے باعث عوام کو فوری ریلیف ملتا ہے، وقار مہدی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ کی حکومت عوام کی خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، وقار مہدی نے سیل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ہاوس میں قائم کمپیلنٹ سیل کے ٹول فری نمبر 919 کے ذریعے عوام کمپیلنٹ سیل سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جہاں انکی مختلف شہری اداروں سے مسائل سے متعلق شکایات درج کر کے انکے مسائل حل کرنے میں انکی مدد اور رہنمائی جا سکتی ہے۔               ہینڈآﺅ ٹ نمبر 865۔۔۔ایس اے ایس  

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 20 اگست ، 2021 سید ضیاءعباس شاہ کا جی ایم سید کے صاحبزادے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
کراچی (20اگست )صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاءعباس شاہ نے جی ایم سید کے صاحبزادے سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم سید امیر حیدر شاہ کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اپنے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین اور رشتہ داروں کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین      
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 866 ۔۔۔ایف زیڈ ایف

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 20 اگست ، 2021   کراچی ( 20 اگست ) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے عمر کوٹ کے قریب جھانیرو گاو ¿ں مین قدیمی مندر کنگھار پیر کے احاطہ پہ لینڈ مافیا کے قبضے اور وہاں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں اور جائے وقوع پر جا کے انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے بھی رابطہ کر کے مندر کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ کے طرف ہر ممکن اقدام ا ±ٹھائے جائیں گے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 867

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 20 اگست ، 2021 اظہار تعزیت کراچی ( 20 اگست )وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے جی ایم سید کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی سید امیر حیدر شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم سید امیر حیدر شاہ کی مغفرت فرمائے۔اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمہن ہینڈآﺅ ٹ نمبر 868

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 20 اگست ، 2021 کراچی ( 20 اگست )وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نائب صدر مرزا مقبول، نجمی عالم، محمد آصف خان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، جنرل سیکرٹری لالہ رحیم و دیگر بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام وارڈز کے امیدواروں نے انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیع انتخابات سے قبل تمام ووٹرز سے ذاتی طور پر ملاقات ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان انتخابات کو انتہائی اہمیت کے حامل انتخابات سمجھ کر لڑنا ہوگا۔تمام نامزد امیدوار اپنے اپنے وارڈز میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان کو حل کرنے کے لئے اپنے ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے رابطے میں رہیں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 869

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 20 اگست ، 2021 کراچی (20آگست) ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بوٹ بیسن کلفٹن پر فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی جسے جدید اور قدیم طرز و تعمیر کے تحت بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے بوٹ بیسن کلفٹن اور نشیبی علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، کراچی نیبرہڈ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کرم اللہ وقاصی بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دورے کے موقع پر کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بوٹ بیسن کلفٹن پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھ حکومت نے یہاں پر فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش اور تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے ساتھ واکنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور اس فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ قدیم طرز تعمیر کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا تاکہ قدیم و جدید کا خوبصورت امتزاج پیش کیا جاسکے، انہوں نے بوٹ بیسن پر جاری ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ کراچی کے شہریوں کے لئے ساحل سمندر کے قریب ایک معیاری منصوبہ ثابت ہوگا جس سے شہریوں کی بڑی تعداد کو مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فوڈ اسٹریٹ قائم کی گئی ہیں جن کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، دنیا کے تمام بڑے شہروں میں اس طرز کی فوڈ اسٹریٹ قائم ہیں جہاں شہری اپنی فیملی کے ہمراہ آو ¿ٹ ڈور ڈائننگ کے لئے آتے ہیں اور اس کے ساتھ دیگر تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس پروجیکٹ کو ہر لحاظ سے بہتر اور مفید بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اچھے اور موثر کام جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ شہر کا اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے ذریعے مختلف اہم علاقوں کو ترقی دی جارہی ہے اور سڑکوں، فٹ پاتھوں، چوراہوں اور دیگر مقامات کو جدید و خوبصورت بنایا جا رہا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بوٹ بیسن کلفٹن کے علاقے میں بھی اس پروجیکٹ پر عملدرآمد سے خاصی حد تک بہتری آئے گی اور شہریوں کو اس جگہ بہترین سہولیات ملیں گی، سندھ حکومت اس پروجیکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 870