ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر بیگمات ساتھ رکھنے کی پابندی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات ساتھ رکھنے کی جزوی اجازت دے دی ہے بھارت کے خلاف 16 جون کو کھیلے جانے والے میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنی بیگمات کو برطانیہ بلا سکیں گے۔بھارت سے میچ تک پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی اور وہ اپنی بیگمات کے بغیر ورلڈ کپ کے میچ کھیلیں گے۔


البتہ 16 جون کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے جانے کے بعد اپنی بیگمات کو باقی میچوں کے لیے برطانیہ بلاسکیں گے ۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ  قومی کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ نہیں رکھ سکتے کیونکہ  کھلاڑیوں کا سارا فوکس میچوں پر ہو۔مختلف کھلاڑیوں نے اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی درخواست پی سی بی کو جمع کرا رکھی ہے ۔