حسن علی اور سامعہ کی شادی کی دوسری سالگرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی بھارتی ایروناٹیکل انجینئر سامعہ خان سے شادی کو دو سال ہو گئے ہیں۔

حسن علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے اور ساتھ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

حسن علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سامعہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ کے ساتھ شاندار دو سال گزرے، الحمدللّٰہ ، اور بہت سارے سال آنے والے ہیں، انشا اللّٰہ۔‘
حسن علی نے مزید کہا کہ ’تم میری زندگی میں سچی خوشی لے کر آئی ہو، شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں۔‘

حسن علی کی اس پوسٹ پر سامعہ خان نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو اور وہ بھی حسن علی سے بہت پیار کرتی ہیں۔‘
دوسری جانب سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر بھی حسن علی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اُنہیں اپنے دل کا ہیرو اور زندگی کا پیار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں۔

حسن علی اور اُن کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین اس جوڑی کو خوشگوار زندگی اور بہتر مستقبل کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔