نیازی کا اوپر والا چیمبر خالی ہے، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ عمران خان جیسا غلط بیانی کرئے والا وزیراعظم نہیں دیکھا۔


خان صاحب کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور پاکستان کو نقصان پہنچا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عمران خان انا پرست ہیں اور نیازی کا اوپر والا چیمبر خالی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک احمد خان کا چیئرمین نیب کے استعفے کے مطالبے کے حوالے سے بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔