بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اپ سیٹ ۔ ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی المعروف تلسی کے ہاتھوں کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کی شکست

بھارت کی سیاسی تاریخ میں اس وقت سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھا گیا جب ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی جنہوں نے ساس بھی کبھی بہو تھی…جیسی مشہور ڈرامہ سیریل میں تلسی ویرانی کا مشہور کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی اور پھر سیاست میں آئی تھی انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہوئے کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو تیس ہزار سے زائد ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔راہول گاندھی کو ان کی مضبوط سیاسی سیٹ ا میٹھی سے شکست دینا بھارت کی حالیہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔


یہ وہی سیٹ ہے جہاں راہول گاندھی کے والد راجیوگاندھی اس سے پہلے اندرا گاندھی اس کے بعد سنجے گاندھی اور پھر خود راہول گاندھی جیتے رہے ہیں سونیا گاندھی بھی یہاں سے جیت چکی تھی ۔امیٹھی کو کانگریس کا سیاسی گڑھ مانا جاتا تھا تیس سال میں پہلی مرتبہ کانگریس کو یہاں سے شکست ہوئی ہے۔ 23 مارچ انیس سو چھہتر کو پیدا ہونے والی سمرتی ایرانی نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو اتر پردیش یوپی کے بس ماندہ علاقے امیٹھی سے شکست دے کر بھارتی سیاست میں بلاشبہ نئی تاریخ رقم کی ہے ۔جیسے ہی سمرتی ایرانی کی فتح ثابت ہوئی پورے ہندوستان میں جوش و خروش کی نئی لہر آگئی ہر جگہ جے سری رام اور مودی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بی جے پی کی کارکن سڑکوں پر آگئے اور خوشی میں مختلف رنگ آسمان پر پھینکنے لگے ۔راہول گاندھی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے سمرتی ایرانی کو مبارکباد دی ۔ سمرتی ایرانی نے اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کون کہتا ہے آسمان میں سوراخ نہیں ہو سکتا۔


کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ سمرتی ایرانی نے ٹی وی سیریل پر شہرت حاصل کرنے سے پہلے انیس سو اٹھانوے میں مس انڈیا کے مقابلے میں بھی شرکت کی تھی لیکن وہ ٹاپ نائن حسیناؤں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔ انیس سو اٹھانوے میں رانی نے ساون میں لگ گئی آگ جیسی علم میں ایک گانے بولیاں کے لئے کام کیا تھا۔سال 2000 میں انہوں نے اپنی ٹی وی کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل آتش سے کیا تھا اس کے علاوہ ہم ہیں کل آج اور کل… یہ ڈرامہ بھی اسٹار پلس پہ آئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے کویتا سیریل دوردرشن میٹرو پر بھی کام کیا تھا۔سال 2000 میں سمرتی ایرانی کی قسمت کا تارا چمکا اور انھیں… کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی جیسی مشہور ڈرامہ سیریل میں اسٹار پلس پر تلسی ویرانی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد سنتی ایرانی نے ایک کے بعد دوسرا… بہت سی ٹی وی ڈراموں میں اچھے کردار ادا کئے اور شہرت حاصل کرتی چلی گئی۔ سمرتی ایرانی نے 2003 میں بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔2004 میں وہ مہاراشٹرا یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی ۔2004 میں انہوں نے دہلی کے مشہور حلقے چاندنی چوک سے قبل دیکھ کے خلاف الیکشن لڑا اور ہار گئی۔


انہوں نے بی جے پی کی شکست کا ذمہ دار گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ٹھہرایا اور مستعفی ہوگئی تھی بعد ازاں پارٹی پر انہیں واپس آنا پڑا 2009 میں انہوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں آواز اٹھائیں اور پورے انڈیا میں ان کی آواز گونجنے لگی 2010 میں انہیں بی جے پی کا نیشنل سیکرٹری مقرر کیا گیا اس کے بعدبی جے پی میں خواتین بینک کی وہ آل انڈیا پریزنٹ بن گئی۔2014 کے الیکشن میں انہوں نے راہول گاندھی کے خلاف امیٹھی کے حلقے سے الیکشن لڑا اور یوپی کے اس حلقے میں انہیں ایک لاکھ سات ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ۔ جس کا بدلہ 2019 کے الیکشن میں سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کو 30 ہزار ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر لے لیا۔ سمرتی ایرانی نے 2001 میں بھارتی بزنس مین زوبین ایرانی سے شادی کی ۔سمرتی ایرانی کی یہ پہلی دفعہ ان کے شوہر کی دوسری شادی تھی سمرتی کے دو بچے ایک بیٹا ایک بیٹی دونوں پارسی ہیں جبکہ ان کے شوہر کی پہلی بیٹی بھی سمرتی کے ساتھ رہتی ہیں۔ سمرتی ایرانی نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ تین بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔