لیاری میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

رمضان کے مقدس ماہ میں لیاری کے مکین سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،  تبدیلی سرکار اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت لیاری کو پانی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے۔ دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادیا ہے۔ اکثر بیشتر علاقائی رہائشی سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب کو برداشت کرتے ہیں، ماہ رمضان میں بھی لیاری کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔