برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے کا استعفیٰ دینے کا اعلان

لندن – برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے Theresa Mayنےاستعفیٰ دینے کا اعلان کردیاہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھریسامے نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب کرتے ہوئے آئندہ ماہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر تنقید کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیاہے۔تھریسامے 7 جون کو بطور کنزرویٹیو پارٹی لیڈر استعفیٰ دے دیں گی۔تھریسامے بطور وزیر اعظم 3 جون سے شروع ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے سرکاری دورے کی میزبانی کریں گی۔10 جون سے کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے باقاعدہ عمل شروع ہو گا.جولائی میں نو منتخب پارٹی لیڈر وزیر اعظم برطانیہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تھریسا مے مئی 2016ء سے برطانوی وزیر اعظم رہی ہیں۔