وزیرِ اعظم کی زیر صدارت سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے اجراء سے متعلق گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس

 اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا علی زیدی، فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٗد، معاون خصوصی نعیم الحق، عقیل کریم ڈھیڈی، ضیغم محمود رضوی، عارف حبیب، نجیب ہارون، آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ثمر علی خان، صالح احمد فاروقی موجود،  اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے پر غور، وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے۔


جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے اپنے ذاتی رہائشگاہ کے خواب کوحقیقت کا روپ دینا ہے،  
ہاؤسنگ کے شعبے میں مختلف منصوبوں کے آغاز سے سندھ کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو کاروبار اورروزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور متعدد متعلقہ صنعتوں کو فروغ اور معیشت کا پہیہ چلے گا،  نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبے کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس ضمن میں پارٹنر بنے۔  وزیرِ اعظم، پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو مزید موٗثر بنانے کے لیے تجاویز پیش۔