وزیرِ اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد سے کراچی میں ملاقات

کراچی –  وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے وفد سے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نندکمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی ودیگر شریک، سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پرتبادلہ خیال، پی ٹی آئی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے۔ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وزیر اعظم کی گفتگو۔