مودی کی کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، سید ضیاء عباس

سابق وفاقی وزیر اور سینئرسیاستدان سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مودی کی کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں ادھر بھارت میں مودی کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی اور ادھر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کا تازہ واقعہ دشمن کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری سازشوں کے سلسلے کی کڑی ہے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے اپنے بیان میں سید ضیاء عباس نے کہا کہ اسلام آباد میں معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ بھی پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش نظر آتی ہے جبکہ چیئرمین نیب کے خلاف آڈیو ویڈیو اسکینڈل کا گھڑ نا دراصل پاکستانی اداروں کو بد نام کرنا اور ان پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے نیب کے چیئرمین نیب کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر کے اچھا اقدام اٹھایا اور سازش کرنے والوں کو ناکام بنا دیا۔


لیکن اب اپوزیشن جماعتوں باالخصوص سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چیئرمین نیب کے متعلق آنے والا بیان حیران کن ہے۔ عابد حسین جماعتی اس معاملے کو بھی حکومت کے خلاف استعمال کرنے کے لئے سیاست کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو تمام حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے اپنے دشمنوں کو پہچاننا چاہیے نیب کے ادارے کو بھی ایک غیر جانبدار خودمختار ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے کیونکہ عوام نیب سے اسی بات کی توقع رکھتے ہیں کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر غیر جانبدار رہ کر بلا تفریق سب کا احتساب کرے گا ایسا اسے اپنے اقدامات سے ثابت بھی کرنا پڑے گا ۔چیئرمین نیب اچھی ساکھ کے حامل شخص ہیں ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ۔