یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت کئے جائیں، انجینئر اسد اللہ خان

کراچی – واٹربورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ خان نے واٹربورڈکے افسران وانجینئر ز کو ہدایت کی ہے کہ یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کے موقع پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت کئے جائیں، تمام مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر مختلف مذہبی و فلاحی اداروں کوانجمنوں کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے او رجلوس کی گزرگاہوں کے اطراف نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھا جائے ،تمام مین ہولز پر کور کی مو جودگی کو یقینی بنایا جائے، سیو ریج کے پانی کو کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ مجالس اور جلوسوں کے شرکاءکو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو،جلوسو ں اور مجالس کی انتظامیہ کی درخواست پر پانی کے ٹینکرز فوری فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں یوم شہادت حضرت علی ؑ کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ ا جلاس کے دوران دیں۔


اجلاس میں تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ایگزیکٹیو انجینئرز اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرز نے شرکت کی،ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ منتخب نمائندوں، علماءکرام محلہ کمیٹیوں اور دینی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سے رابطے میں رہیں ،یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ سے قبل شہر کے تمام علاقوں میں نکاسی آب وفراہمی آب کا جائزہ لیا جائے اور ہر گلی اور ہر محلہ میں پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی لائنوں اور والو و آپریشن کی کڑی نگرانی کریں، پمپنگ اسٹیشنوں پر والوو آپریشن کی شیڈول نمایاں طو رپر آویزاں کیا جائے ۔ اسی طرح سے نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور ڈھکن رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ جہاں جہاں اوورفلو کی شکایات ہوں وہاں سیوریج کلیننگ مشین ، جیٹنگ مشین او ر افرادی قوت کے استعمال سے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کوروارکھا جائے،واٹربورڈکے مرکزی کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر خا تمہ کیاجائے۔


انہوں نے مزید کہاکہ سیوریج کلیننگ مشینوں ، جیٹنگ مشینوں ، جنریٹر ز اور دیگر مشینری کو مکمل طور پر درست حالات میں رکھا جائے شہر میں قائم تقسیم آب و سیوریج کے ایسے پمپنگ اسٹیشنز جو لوڈشیڈنگ سے متاثرہوتے ہیں ان میں جنریٹر کیلئے اضافی ایندھن کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کے دوران فراہمی ونکاسی آب کا عمل متاثر نہ ہو ،اس موقع پرفوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرزسیل شہبازبشیر نے اجلاس کو بتایا کہ مرکزی جلوس ،امام بارگاہوں اور مجالس کی انتظامیہ کو ان کی طلب کے مطابق پانی کے متعدد ٹینکرز فراہم کیئے جائیں گے ، شہری و ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے توسط سے جلوس کی انتظامیہ اور شرکاءکو فوری طور پر پانی کی فراہمی کیلئے 40 سے زائد ٹینکرز جلوس کی گزرگاہ کے قریب اور واٹربورڈ کے صدر دفتر واقع انیکسی بلڈنگ سوک سینٹر گلشن اقبال پر تیار رہیں گے ،اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔