پی آئی اے ٹاوٗن شپ کراچی کے فلیٹوں اور مکینوں کی حالت زار

کراچی میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملازمین کے لیے بنائی گئی رہائشی اسکیم پی آئی اے ٹاوٗن شپ کے فلیٹوں کا کوئی پر سان حال نہیں ۔ مکینوں کا شکوہ ہے کہ بار بار انتظامیہ کی توجہ یہاں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی گئی لیکن اس کی دیکھ بھال اور صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔پی آئی اے ڈاؤن شیخ کسی زمانے میں شہر کی سب سے خوبصورت اور بہترین رہائش تصور کی جاتی تھی لیکن اب متعلقہ انتظامیہ نے اس کی طرف توجہ نہ دے کر اسے بھی بری طرح نظر انداز کر رکھا ہے اور اس کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔