ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کی گورنر سندھ سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی- کمانڈ سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال ، رمضان المبارک کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ صوبہ باالخصوص شہر میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔