دیار غیر میں بھی پاکستانیوں نے پورے جوش و ولولے سے جشن آزادی منایا ۔سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں “فٹِ فار می”کلب کی انتظامیہ کے تعاون سے

سعودی عرب (لینا خان) کے مطابق دیار غیر میں بھی پاکستانیوں نے پورے جوش و ولولے سے جشن آزادی منایا ۔سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں “فٹِ فار می”کلب کی انتظامیہ کے تعاون سے جس کی منتظمہ “نایاب عقیل “اور کمیونٹی میں تقریباً ۲۱ سال سے متحر ک ماہر تعلیم “افشاں مِلحان “اور ان کی ساتھیوں نے ملکر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا اور پاکستان کا ۷۴ واں جشن آزادی بہت جوش کے ساتھ منایا


انتظامیہ کی دیگر خواتین میں مریم اسد ،ثنا ذوالفقار،،صائمہ بابر،ساراماجد،نگہت سہیل، شازیہ عامر،شاہدہ علی،ڈاکٹر عائشہ عبدالحمید،فوزیہ اختر،ماہ رخ وقاص،ثمر آصف،سعیدہ سہیل،سدرہ اعجاز ,عائشہ عمر اور انعم عرفان قابل زکر ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت ِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا پھر تمام حاضرین محفل نے ملکر قومی ترانہ پڑھا ،ابتدائیہ کلمات اور تعارفی کلمات کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوا۔ملی نغموں،ذہنی آزمائش کا مقابلہ جوکہ بچوں اور خواتین کے درمیان ہوا ، فینسی ڈریس شو سدرہ ،ثمر اور سعیدہ کے زیرِ نگرانی منعقد کیا گیا۔حبُ الوطنی کے مختلف عنوانات پر بچیوں کے تقریری مقابلے ، چھوٹے بچوں کے رنگا رنگ مقابلے ، پاکستانی کھانوں کے سٹال بھی منعقد کیۓ گۓ۔
مختلف سرگرمیوں سے سجے اس پروگرام میں تحائف اور اسناد بھی دی گئی
اور بزرگ خواتین نے یوم ِآزادی کا کیک بھی کاٹا۔ دو سال کے عرصہ کے بعد ہونے والی ایسی تقریب تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئ۔5 گھنٹے پر محیط اسِ تقریب نے حاضرین پر ایک یادگار تاثر چھوڑا۔