امریکن سوسائٹی میں مسلمانوں کی کردار کے حوالے سے کراچی میں امریکن قونصلیٹ کی جانب سے لیاقت میموریل لائبریری میں “مسلمز ان امریکا” کے موضوع پر تصویری نمائش منعقد کی گئی

تصویری نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے محکمہ تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے کیا۔ تصویری نمائش میں امریکا میں مقیم مسلمانوں کی بھرپور کردار کی تعریف کی گئی، نمائش کے بعد امریکی قونصلیٹ کی قونصل جنرل جوآنی ویگنر JoAnne Wagner، قونصل جنرل کی کلچرل افیئرز افسر سوزان روس Suzanne Ruse اور سید سردار شاہ کی لیاقت لائبریری آفس میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے درمیان ثقافت،


سیاحت اور آرکیالاجی شعبوں کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سندھ میں فلمز کو فروغ دینے سے متعلق سردار شاہ نے اپنا منصوبہ پیش کیا اور امریکی قونصل جنرل جوآنی ویگنر کو بتایا کہ محکمہ ثقافت بہت جلد سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے جارہا ہے۔ سندھ فلم انسٹیٹیوٹ کے ذریعے صوبہ میں فلم کے میڈیم کو فروغ دیتے ہوئے اس شعبہ سے متعلقہ لوگوں کو نیا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ امریکی قونصل جنرل جوآنی ویگنر نے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ میں اظہار دلچسپی دکھائی اور کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ ثقافت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مزید مل کر کام کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی میں امریکا سے ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر بھی پاکستان آرہے ہیں۔ ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز کا پاکستانی دورہ سے متعلق بات پر سردار شاہ نے قونصل جنرل جوآنی ویگنر کو پیشکش کی کہ وہ ان کو سندھ کا دورہ بھی کروائیں اور اس سے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے میں پیش رفت ہوگی۔سردار شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے سے متعلق پہلے سے ہی آرٹس کونسل کراچی میں متعلقہ شعبے سے وابستہ سینئر پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ایک ابتدائی میٹنگ منعقد ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم نے امریکن قونصلیٹ کی جانب سے اس شعبے میں پیش کردہ ہر تعاون کو ویلکم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم انسٹیٹیوٹ پر پیشرفت کرنے کیلئے ایک مشترکہ ورکشاپ بھی منعقد کیا جاسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے مستفید ہوسکیں۔ امریکی قونصل جنرل نے سندھ میں میوزم اور شعبہ فلم میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


[supsystic-gallery id=126]