ماہرہ خان، یونس خان ،زیبا بختیار اور شہزاد را ئے … معصوم فرشتہ قتل کیس کے حوالے سے میدان میں آگئے

پاکستان کے فنکار اور کھلاڑی بھی اسلام آباد کی معصوم فرشتہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے افسوس ناک واقعے کے بعد میدان میں آگئے ہیں پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ شخصیات میں ماہرہ خان یونس خان شہزاد رائے اور زیبا بختیار نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام پر زور دیا اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ماہرہ خان نے کہا کہ آخر کب تک پاکستان میں زینب اور فرشتہ جیسی بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہوتی رہیں گی یہ سلسلہ کب اور کہاں جا کر رکے گا اور کیسے روکے گا انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات گھر کے لوگوں سے ہی شروع ہوتی ہیں ۔


ہماری بچیوں کو تعلیم دی جائے والدین کو بھی سمجھایا جائے کہ اگر کوئی بچیوں کو چھوتا ہے تو اس کی مذمت کی جائے اس کو روکا جائے اس کے رشتوں کی وجہ سے حموشی اختیار نہ کی جائے جو لوگ زیادتی کا گھناؤنا فعل کرتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے ان کو سزائیں دلائی جائیں ان کو عوام اور قوم کے سامنے عبرت کا نشان بنایا جائے ۔کرکٹر یونس خان فلمسٹار زیبا بختیار اور گلوکار شہزاد رائے نے ماہرہ خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرشتہ کیس کی مذمت کی اور کہا کہ اس پہلے زینب کے واقعہ میں بھی پوری قوم کے سامنے اس طرح کے بیان واقعات آئے تھے حکومت کو اس پر سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے عوام میں شعور اور آگاہی بڑھانی چاہیے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سول سوسائٹی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے فنکاروں اور کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں