بھارتی فنکار اور کرکٹرز بھی انتخابات جیت گئے

بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ کے ہیرو سنی دیول،مشہور اداکارہ ارمیلا متونڈکر،ماضی کی مشہور اداکارہ ہیروئن ہیمامالنی، اداکارہ کرن کھیر،مشہور اداکار راج ببر، ٹی وی کی مشہور فنکارہ سمرتی ایرانی کے شوہر متورا سمیت کئی فنکار اور کھلاڑی جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیا وہ کامیاب ہوگئے ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے انتخابات میں میدان مار لیا ہے۔


زیادہ تر فنکاروں اور کھلاڑیوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر مودی سرکار کے لئے الیکشن لڑا اور مودی کی حمایت میں چلنے والی سیاسی لہر میں تمام فنکاروں اور کھلاڑیوں کو زبردست کامیابی حاصل ہو گئی ہے بھارتی کرکٹر گوتھم گمبھیر نے بھی بی جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور انہیں بھی اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل رہی ۔


[supsystic-gallery id=125]

اپنا تبصرہ بھیجیں